ہفتہ وار مہنگائی میں 0.22 فیصد اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد(آئی این پی ) ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.22 فیصد مزیداضافہ ریکارڈکیاگیاجبکہ مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 5.03 فیصد ہوگئی ۔وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران20 اشیائے ضروریہ مہنگی اور 6 سستی ہوئیں،25 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں، پیاز 5.62 فیصد مہنگے ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق انرجی سیور2.51،انڈے 2.38 اور چینی 2.04 فیصد مہنگی ہوئی، کوکنگ آئل، لہسن اور بیف سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔  رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں چکن 2.51 اور چاول1.19 فیصد سستے ہوئے،دالیں، آٹااورایل پی جی کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی