اسلام آباد(آئی این پی)ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں مزید 0.65 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 11.85 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 12 کی قیمتوں میں کمی ہوئی، جبکہ 20 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ایل پی جی کی قیمت میں 22.44 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ مرغی کا گوشت 12.20 فیصد مہنگا ہوا۔ رپورٹ کے مطابق پیاز کی قیمت میں 4.19 فیصد، شرٹنگ کپڑے میں 1.86 فیصد اور سادہ ڈبل روٹی میں 1.66 فیصد اضافہ ہوا، آٹے کی قیمت بھی ہفتہ وار بنیادوں پر ایک فیصد بڑھ گئی۔ اس کے علاوہ لہسن، جلانے کی لکڑی اور گھی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا