ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.24 فیصد اضافہ

اسلام آباد (آن لائن )ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0 اعشاریہ 24 فیصد کا اضافہ ہوا ہے،سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی مجموعی شرح منفی 0 اعشاریہ 80 فیصد ریکارڈ کیا گیا،ایک ہفتے میں 9 اشیاء مہنگی،17 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی،ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق ایک ہفتے میں برائلر مرغی فی کلو 40 روپے 15 پیسے مہنگی ہو گئی،گزشتہ ہفتے کے دوران انڈے فی درجن 18 روپے 27 پیسے مہنگے ہوئے،گزشتہ ہفتے میں چینی کی فی کلو قیمت بھی 3 روپے 26 پیسے بڑھ گئی،ایک ہفتے کے دوران بیف فی کلو 16 روپے 28 پیسے مہنگا ہوا،دال ماش،مٹن،گڑ اور بچوں کا خشک دودھ بھی مہنگی ہونے والی