لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو بند کر دیا گیا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حد نگاہ صفر ہونے کے سبب موٹروے کو بند کیا گیا۔ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اور متبادل راستوں پر گاڑیوں کی رفتار کم رکھنے کی تاکید کی گئی ہے۔ دوران ڈرائیونگ فوگ لائٹس کے استعمال کو بھی ضروری قرار دیا گیا ہے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔