پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کا ذکر کیا۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے حوالے سے قائد نواز شریف اور مسلم لیگ ن کی روایات کو پھر سے اپنایا جا رہا ہے۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ دسمبر 2024 میں بیرون ملک پاکستانیوں کی طرف سے 3.1 ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلاتِ زر نے عمران خان کی کال کو مسترد کر دیا ہے، جو پاکستان کے اقتصادی استحکام کی طرف اہم قدم ہے۔
انہوں نے ن لیگ کی کامیابیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے، ریکارڈ ترسیلاتِ زر اور یورپ کے لیے پی آئی اے کی پروازوں کے آغاز پر قوم کو مبارکباد دی۔مریم اورنگزیب نے نالائق اور نااہل حکمرانوں کے دور کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر بزدار کے پہلے سال کا موازنہ شہباز شریف کے پہلے سال سے کیا جائے، تو قوم کو حقیقت کا پتا چل جائے گا۔