مصطفی ٹاؤن کے علاقے میں ایک خاتون سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
ملزم اسد علی نے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر خاتون کو انٹرویو کے بہانے بلایا اور پھر اس کا استحصال کیا۔ ملزم نے متاثرہ خاتون کو انٹرویو کے دوران زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کے بعد خاتون کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مصطفی ٹاؤن میں مقدمہ درج کیا اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق انجام تک پہنچایا جائے گا۔