پولیس نے پتنگ بنانے،بیچنے والی فرم پکڑ لی

 لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایچ اوگجر پورہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پتنگ بنانے اور بیچنے والی فرم پکڑ لی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا پولیس کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنزلاہور محمد فیصل کامران کے احکامات کی روشنی میں ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کی ہدایت پر پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ایس ایچ اوگجر پورہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پتنگ بنانے اور بیچنے والی فرم پکڑ لی پولیس نے ملزم عثمان کو گرفتار کرلیا ملزم عثمان لاہور کے مختلف علاقوں میں آنلائن آرڈر پر پتنگیں سپلائی کرتا تھا اور پہلے بھی متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھاملزم کے قبضے سے سینکڑوں پتنگیں پتنگ بنانے والے کاغذ چرخیاں ،کیمیکل ڈور پسا ہوا شیشا اور خام مال برآمد کر لیا گیاملزم کے خلاف تھانہ گجر پورہ میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کیلئے حوالہ انویسٹیگیشن ونگ کر دیا گیاایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کے مطابق پتنگ بازی و پتنگ فروشی کرنے والے موت کے سوداگر کسی رعایت کے مستحق نہیں ، پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کو ختم کرنے کے لیے لاہور پولیس کا ساتھ دیں