اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اہم ملاقات کی جس دوران اپنے حالیہ دورہ عمان اور ایران کی تفصیلات سے آگاہ کیا جبکہ علاقائی روابط اور وزارت کے امور پر بریفنگ بھی دی ۔ملاقات میں وزارتِ داخلہ سے متعلق اہم امور، سیکیورٹی صورتحال اور علاقائی روابط پر گفتگو ہوئی۔وزیراعظم نے دونوں ہمسایہ ممالک سے قریبی تعاون کو خطے میں امن، استحکام اور معاشی ترقی کے لیے اہم قرار دیا