اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کا ڈسٹرکٹ سیشن کورٹس کی ویب سائٹ کا افتتاح

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کا ڈسٹرکٹ سیشن کورٹس کی ویب سائٹ کا افتتاح

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ڈسٹرکٹ سیشن کورٹس کی آفیشل ویب سائٹ کا افتتاح کیا، جس میں کیسز اور ججمنٹس کی تلاش کے لیے خصوصی فیچرز شامل ہیں۔

 اس موقع پر چیف جسٹس کو ویب سائٹ کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اس ویب سائٹ پر عبوری حکم نامے بھی ایک کِلک پر دستیاب ہوں گے، اور ایف آئی آر نمبر کے ذریعے کیسز کی تلاش بھی ممکن ہو گی۔چیف جسٹس نے مزید کہا کہ ویب سائٹ سے اوورسیز درخواست گزاروں کو ریلیف ملے گا اور سائلین کو اس کا فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال کے دوران اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ جوڈیشری نے 1 لاکھ 19 ہزار کیسز نمٹائے، اور جلد ہی ڈسٹرکٹ جوڈیشری میں تعیناتیاں ہوں گی، جس سے مزید اصلاحات متوقع ہیں۔اس کے علاوہ، انہوں نے ڈسٹرکٹ کورٹس کمپلیکس میں سینٹرل لائبریری کا بھی افتتاح کیا، جس کا مقصد ججوں اور وکلاء کے لیے علم کا حصول آسان بنانا ہے۔