دنیا کا مہنگا ترین اور سستا ترین فون کون سا ہے؟

دنیا کا مہنگا ترین اور سستا ترین فون کون سا ہے؟

موبائل فون کی دنیا میں تیز رفتار ترقی اور نئی جدتوں نے اسے ہر شخص کی ضرورت بنا دیا ہے، اور ہر روز نئے فیچرز والے فونز متعارف کرائے جاتے ہیں۔

 ان موبائل فونز کی قیمتوں میں بہت فرق پایا جاتا ہے، جہاں کچھ فونز انتہائی مہنگے ہوتے ہیں، وہاں کچھ کم قیمت کے فون بھی عوام کی دسترس میں ہیں۔

دنیا کا سب سے مہنگا موبائل فون:
دنیا کا سب سے مہنگا موبائل فون فالکن سپر نووا آئی فون 6 پنک ڈائمنڈ ہے۔ یہ فون 24 قیراط سونے سے بنایا گیا ہے اور اس کے بیک سائیڈ پر ایک بڑا گلابی ہیرا جڑا ہوا ہے، جو اسے دیگر موبائل فونز سے ممتاز کرتا ہے۔اس کی قیمت 48.5 ملین ڈالر (پاکستانی کرنسی میں تقریباً 13 ارب روپے) ہے۔ یہ موبائل فون ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کی اہلیہ انیتا امبانی کے زیر استعمال بھی ہے۔ اس کی قیمت اور جواہر کی نوعیت کے پیش نظر، یہ دنیا کے سب سے مہنگے فونز میں شمار کیا جاتا ہے۔

دنیا کا سب سے سستا موبائل فون:
دوسری جانب فریڈم 251 ایک انتہائی سستا موبائل فون ہے، جو بھارت کی کمپنی نے لانچ کیا ہے۔ اس موبائل فون کی قیمت صرف 251 بھارتی روپے (تقریباً 813 پاکستانی روپے) ہے، جو کہ ہر شخص کی دسترس میں ہے۔ اس کی قیمت اتنی کم ہے کہ اسے موبائل فون کی دنیا کا سب سے سستا فون کہا جا سکتا ہے۔یہ مثال دنیا بھر میں موبائل فونز کے حوالے سے قیمتوں میں زمین آسمان کا فرق ظاہر کرتی ہے، جہاں ایک طرف جدید ٹیکنالوجی اور قیمتی مواد سے مزین موبائل فونز کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، وہیں دوسری طرف سادہ اور کم قیمت والے فونز عوام کے لیے دستیاب ہیں۔