اخوان المسلمون سے تعلق پر ان افراد اور کمپنیوں کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا گیا
ابوظہبی (آئی این پی ) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے 19 افراد اور کمپنیوں کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا۔ اماراتی میڈیا کے مطابق اخوان المسلمون جماعت سے تعلق پر ان افراد اور کمپنیوں کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔اماراتی میڈیا کے مطابق یو اے ای نے اخوان المسلمون کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہوا ہے۔