فرانس نے چاڈ میں ملٹری بیس کو باضابطہ طور پر خالی کردیا

پیرس (آئی این پی ) فرانس نے اپنی نو آبادیات کے خاتمے کے سلسلے میں پہلے قدم کے طور پر اپنی ایک فوجی چھائونی کا کنٹرول چاڈ کی مقامی فورسز کے حوالے کردیا۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق وسطی افریقی ملک چاڈ کے چیف آف ملٹری سٹاف نے بتایا کہ چاڈ کی جانب سے عوام کو مشرقی شہر ابیچے اور دارالحکومت سے فرانسیسی افواج کے انخلاء سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔چاڈ کی افواج کے مطابق فرانسیسی فوجی اہلکار گاڑیوں میں سوار ہو کر روانہ ہوگئے۔