لکی مروت:دہشت گردوں نے17مزدورو ں کو اغواء کرلیا

 کبل خیل  کے علاقے سے بھتہ لینے کیلئے اغواء کیا گیا‘ ٹھیکیدار کی گاڑی کو بھی آگ لگا دی
اغواء ہونے والے تمام افراد نہتے تھے‘سکیورٹی فورسز نے 8ورکروں کو با حفاظت باز یاب  کرالیا

لکی مروت (آن لائن)فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے لکی مروت کے علاقے کبل خیل میں 17سویلین ورکرز کو اغوا کر لیا ہے، سکیورٹی فورسز نے اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی شروع کردی اور  آٹھ مغوی ورکرز کو با حفاظت باز یاب کروا لیاجبکہ باقی کی تلاش جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق جمعرات کو دن کے وقت فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے ضلع لکی مروت کے علاقے کبل خیل میں  سترہ سویلین ورکرز کو لکی مروت (آن لائن)فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے لکی مروت کے علاقے کبل خیل میں 17سویلین ورکرز کو اغوا کر لیا ہے، سکیورٹی فورسز نے اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی شروع کردی اور  آٹھ مغوی ورکرز کو با حفاظت باز یاب کروا لیاجبکہ باقی کی تلاش جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق جمعرات کو دن کے وقت فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے ضلع لکی مروت کے علاقے کبل خیل میں  سترہ سویلین ورکرز کو  بھتہ خوری کے لئے اغوا کر لیا، ان سویلین ورکرز کو کبل خیل، لکی مروت  کے علاقے سے اغوا کیا گیاَ ذرائع کے مطابق اغوا ہونے والے  سویلین ورکرز نہتے تھے، فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے سویلین ورکرز کو اغوا کرنے کے بعد وہاں کے مقامی ٹھیکدار کی گاڑی کو  بھی آگ لگا دی۔