جون 2025ء میں مہنگائی بڑھ سکتی ہے:گورنر سٹیٹ بینک

مالی سال کے اختتام تک افراطِ زر کو 5 سے 7 فیصد تک مستحکم کر دیں گے: کراچی میں تقریب سے خطاب
    کراچی (یواین پی) گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے خدشہ ظاہر کیا ہے جون 2025ء میں مہنگائی بڑھ سکتی ہے۔ کراچی میں ایف پی سی سی آئی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مالی سال 2025ء کی چوتھی سہ ماہی میں افراطِ زر بڑھ سکتا ہے اور جون 2025ء میں مہنگائی بڑھ سکتی ہے، مسائل کے حل کیلئے کاروباری برادری کے ساتھ رابطہ رکھنا ضروری ہے۔گورنر سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جنوری 2023ء میں کاروبار بالخصوص امپورٹس کے کافی مسائل تھے، 2023ء کے آغاز میں 10 ہزار سے زائد امپورٹ ریکوئسٹس موجود تھیں، جنوری 2023ء میں زرمبادلہ ذخائر 3 ارب ڈالر تھے، جنوری 2023ء میں ترسیلات زر ماہانہ 2 ارب ڈالر تک گر گئے تھے، جنوری 2023ء میں شدید چیلنجز کا سامنا تھا جن میں ابھی کافی بہتری آئی ہے، سٹیٹ بینک کی جانب سے امپورٹس پر اب قدغن نہیں ہے