کراچی ( آن لائن ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے عاشورہ کے موقع پر عام تعطیل کے اعلان کے باعث بینک 25 اور 26 جون 2026ء بروز جمعرات اور جمعہ بند رہے گا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق 25 اور 26 جون کو 9 اور 10 محرم الحرام 1448 ہجری کے سلسلے میں ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی، جس کے پیش نظر مرکزی بینک ان دونوں روز معمول کی سرگرمیوں کے لیے بند رہے گا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تعطیلات کا اطلاق حکومتِ پاکستان کی جانب سے عاشورہ کے موقع پر جاری کردہ سرکاری چھٹیوں کے فیصلے کے مطابق ہوگا۔