مالی سال کے اختتام تک مہنگائی 7 فیصد رہ جائے گی‘ رواں سال برآمدات میں مزید بہتری کا امکان ہے ‘ مشرق وسطی کی صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوا
ادائیگیوں کے باوجود زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ‘دسمبر 2026 تک زر مبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 20 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے:گورنر جمیل احمد کی پریس کانفرنس
کراچی (آن لائن) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس فیصلے کا اعلان اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد نے مانیٹری پالیسی سے متعلق پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ پریس کانفرنس کے آغاز میں انہوں نے کہا کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی نے پالیسی ریٹ میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ادائیگیوں کے باوجود زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے ۔ دسمبر دو ہزار چھبیس تک زر مبادلہ کے ذخائر بڑھ کر بیس ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے ۔ آئندہ ایک سے دوماہ میں مہنگائی میں مزید کمی آئے گی ۔ مالی سال کے اختتام تک مہنگائی سات فیصد رہ جائے گی رواں سال برآمدات میں بھی مزید بہتری کا امکان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسظی کی صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوا