شرح سود میں ایک فیصد کمی‘مہنگائی بڑھ سکتی ہے:سٹیٹ بینک

 مہنگائی کی شرح میں مسلسل کمی شرح سود میں کمی کا سبب بنی‘صارفین کی توقعات میں بہتری، توانائی و گندم کی قیمتوں میں کمی ہوئی:اعلامیہ

سٹیٹ بینک  نے شرح سود کو 12 فیصد سے کم کرکے 11 فیصد کردیا، اعلامیے کے مطابق مہنگائی کی شرح میں مسلسل کمی شرح سود میں کمی کا سبب بنی، مہنگائی کی شرح اپریل میں سالانہ بنیادوں پر 0.3فیصد رہی۔ مالی سال 25ء￿  کی دوسری سہ ماہی میں جی ڈی پی نمو 1.7 فیصد رہی، زری پالیسی کمیٹی نے مالی سال 25ء کی جی ڈی پی نمو 2.5 تا 3.5 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی، مارچ میں کرنٹ اکاؤنٹ میں 1.2 ارب ڈالر سرپلس رہا۔ترسیلات زر ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے، ذخائر جون 2025ء￿  تک 14 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے جبکہ ایف بی آر کے ٹیکس محاصل 26.3 فیصد بڑھے مگر ہدف سے کم رہے، نجی شعبے کو قرضے دینے میں 12.6 فیصد سالانہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اپریل میں مہنگائی کم ہوکر صرف 0.3 فیصد رہ گئی، صارفین کی توقعات میں بہتری، توانائی و گندم کی قیمتوں میں کمی ہوئی، مہنگائی اگلے مہینوں میں بڑھ سکتی ہے مگر 5-7 فیصد کی حد میں رہے گی۔