نواز شریف کا دوبارہ سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ

 آئندہ  پیر سے روزانہ  ماڈل ٹائون سیکرٹریٹ میں  ن لیگی رہنمائوں اور ارکان سے ملاقاتیں کریں گے
    لاہور(آئی این پی ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم  محمد نواز شریف نے دوبارہ سے سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف پیر سے روزانہ کی بنیاد پر سیاسی سرگرمیاں شروع کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف ماڈل ٹائون سیکریٹریٹ میں لیگی رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ان ملاقاتوں میں حکومت کی کارکردگی اور پارٹی کی صورتحال زیر غور آئے گی۔