پیکا ایکٹ پر صدر مملکت کے دستخط جمہوری آزادی کا گلہ گھونٹنے کی کوشش ہے:اجلاس
اسلام آباد (آن لائن)تحریک تحفظ آئین پاکستان نے سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان کر دیا ،تحریک تحفظ آئین پاکستان کا محمود خان اچکزی کی سربراہی میں اجلاس ہوا، اجلاس میں پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت سمیت اپوزیشن اتحاد نے بھی شرکت کی ،اجلاس میں 8 فروری کو مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کے حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاج کا ایجنڈا زیر غورکیا گیا ،اجلاس میں کہاگیا کہ حکومت اور ان کے ہینڈلرز عدلیہ انصاف کی راہ میں رکاوٹ ہیں، اجلاس میں 26 نومبر کو پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں پر پنجاب حکومت کی جانب سے مزید مقدمات بنانے پر اظہار تشویش کیا گیا اورانسانی حقوق تنظمیوں سے پنجاب حکومت کی غیر قانونی تصرفات پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ،اجلاس میں پیکا ایکٹ پر صدر مملکت کے دستخط جمہوری آزادی کا گلہ گھونٹنے کی بزدلانہ کوشش قراردیا گیا ہے۔