وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے پہلے ڈیجیٹل بینک رقمی کو لائسنس جاری کرنا پاکستان اور کویت کے تعلقات میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔
اسلام آباد میں رقمی اسلامک بینک کو ڈیجیٹل لائسنس دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور کویت کے تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں اور اب کویت کے سیاسی تعلقات کو معاشی تعاون میں تبدیل کرنا نہایت اہمیت کا حامل ہے۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ دونوں ممالک اب اپنے تعلقات کو سرمایہ کاری، تجارت اور معاشی تعاون کے نئے شعبوں میں مضبوط کر رہے ہیں۔ ان کے بقول، رقمی جیسے جدید مالیاتی ادارے پاکستان میں ڈیجیٹل بینکنگ کے فروغ اور معاشی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کریں گے۔
یہ اقدام پاکستان کی مالیاتی ٹیکنالوجی (FinTech) صنعت کو فروغ دینے، بینکنگ کے عمل کو آسان بنانے اور نوجوانوں اور کاروباری طبقے کے لیے جدید مالی خدمات تک رسائی کو ممکن بنانے کی سمت ایک بڑا قدم ہے۔کویت کے ساتھ تعلقات میں یہ پیش رفت دونوں ممالک کے لیے معاشی مواقع اور سرمایہ کاری کے نئے راستے کھولنے کا باعث بھی بنے گی۔