جیسے انگریز سے آزادی حاصل کی، ویسے ہی ہمارے بچے لانگ مارچ کے لیے تیار ہیں:سلمان اکرم راجا

جیسے انگریز سے آزادی حاصل کی، ویسے ہی ہمارے بچے لانگ مارچ کے لیے تیار ہیں:سلمان اکرم راجا

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ اگر اصولوں پر بات ہوگی تو وہ لانگ مارچ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

 انہوں نے عوام اور پارٹی کے جوانوں کے جذبے کو اجاگر کرتے ہوئے کہا:"جس طرح انگریز سے آزادی حاصل کی گئی تھی، ہم بھی بالکل لانگ مارچ کر سکتے ہیں۔ ہمارے بچے جوان اس کے لیے تیار ہیں۔"انہوں نے کہا کہ ہڑتال کی طاقت کو ابھی لوگ سمجھ نہیں پائے ہیں اور نظام پہلے ہی ہار چکا ہے۔سلمان اکرم راجا نے کہا کہ اگلے چند ہفتے اہم ہیں اور نظام کو عمران خان کی جیت تسلیم کرنی ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاست مکالمے کا نام ہے لیکن ملک میں سیاست کو کچھ اور بنایا گیا ہے، اور مروجہ اصول کے مطابق جو حق ملنا چاہیے وہ دیا جائے۔
انہوں نے ملک کے مختلف شہروں کے عوامی مظاہروں کی مثال دیتے ہوئے کہا:کراچی میں لوگ خود میدان میں آئے، اور باغ جناح کو سیل کیا گیا۔خیبرپختونخوا میں سہیل آفریدی کے جلسے میں عوام کا سمندر نکلا۔عمران خان پہلے سے زیادہ مقبول ہیں اور عوام ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔سلمان اکرم راجا نے بلوچستان اور اسلام آباد میں ہونے والے خونریزی کے واقعات پر بھی تشویش ظاہر کی اور کہا کہ اس پر کھیل تماشا نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے پارٹی کے وفادار رہنماؤں جیسے جنید اکبر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کے دل ہیں۔