ایف آئی اے نے عمران خان سمیت دیگر کے خلاف ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس میں نئے ملزمان شامل کر دیے

ایف آئی اے نے عمران خان سمیت دیگر کے خلاف ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس میں نئے ملزمان شامل کر دیے

ایف آئی اے نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر کیخلاف ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا دائرہ کار بڑھا دیا ہے۔

اسپیشل پراسیکیوٹر واثق ملک نے بیکنگ عدالت کو بتایا کہ اس کیس میں 2 مزید ملزمان اور 1 گواہ کا اضافہ کیا گیا ہے۔ آئندہ سماعت پر چالان عدالت میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دالت نے ملزمان سراج احمد اور فیصل قاضی کی عبوری ضمانت 14 اپریل تک بڑھاتے ہوئے، کیس کی اگلی سماعت پر چالان طلب کر لیا ہے۔ بینکنگ عدالت کے جج عبدالغفور کاکڑ نے کیس کی سماعت کی، مگر تفتیشی افسر بیمار ہونے کے سبب پیش نہیں ہو سکے۔ اسپیشل پراسیکیوٹر نے بتایا کہ چالان مکمل ہے اور جلد عدالت میں جمع کروایا جائے گا۔ 
عدالت نے آئندہ سماعت پر چالان جمع کروانے کی ہدایت دی اور کیس کی سماعت 14 اپریل تک ملتوی کر دی۔ اس دوران، ملزمان سراج احمد اور فیصل قاضی کی عبوری ضمانت میں بھی 14 اپریل تک توسیع کی گئی اور گرفتاری سے روک دیا گیا۔ یاد رہے کہ ایف آئی اے نے بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔