عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ، ملکی صرافہ بازار میں بھی مہنگائی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ، ملکی صرافہ بازار میں بھی مہنگائی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ دیکھنے کو ملا، جس کے بعد سونا 15 ڈالر مہنگا ہو کر 5035 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔

ملکی صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں ایک تولہ سونا 1,500 روپے اضافے کے بعد 5 لاکھ 26 ہزار 262 روپے پر پہنچ گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونا 1,286 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 51 ہزار 184 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں استحکام برقرار ہے اور ایک تولہ چاندی کی قیمت 8,615 روپے پر مستحکم ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ عالمی اقتصادی اور سیاسی عوامل کے اثرات کی وجہ سے ہوتا ہے، جس کا اثر ملکی مارکیٹ پر بھی پڑتا ہے۔