سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، عالمی مارکیٹ میں 40 ڈالر کا اضافہ

سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، عالمی مارکیٹ میں 40 ڈالر کا اضافہ

سونے کی قیمتوں کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے، اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

 سونا 40 ڈالر بڑھ کر 3123 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ خالص 24 قیراط فی تولہ سونا 3 لاکھ 32 ہزار 800 روپے کا ہو گیا ہے۔ 22 قیراط فی تولہ سونا 3 لاکھ 5 ہزار 66 روپے، جبکہ 21 قیراط فی تولہ سونا 2 لاکھ 91 ہزار 200 روپے کا ہو گیا ہے۔یہ اضافے سونے کی قیمتوں میں عالمی سطح پر ہونے والے اتار چڑھاؤ کے باعث دیکھے جا رہے ہیں، جس سے مقامی مارکیٹوں میں بھی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔