چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ میں کسی سے ڈرتا ہوں اور نہ فیلڈ مارشل سے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ گھرآئے مہمان کو عزت دی جاتی ہے اور جب مہمان گھر آ جائے تو بہت سی باتیں بھلا دی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر دوست ممالک کی اعلیٰ ترین شخصیات نے بھی رابطہ کیا ہے۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستان مہمان نوازی پر یقین رکھتا ہے اور قومی وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔