نواز شریف کے پوتے کی شادی؛ جاتی امرا سجا، بھارت سمیت غیر ملکی مہمان شریک

نواز شریف کے پوتے کی شادی؛ جاتی امرا سجا، بھارت سمیت غیر ملکی مہمان شریک

نواز شریف کے پوتے زید حسین نواز کی شادی کی تقریبات لاہور کے جاتی امرا میں جاری ہیں، جہاں شادی کی تقریب کے حوالے سے علاقے کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔

شادی میں شریک ہونے والے مہمانوں میں غیر ملکی شخصیات سمیت پاکستان مسلم لیگ ن کی اہم سیاسی شخصیات شامل ہیں۔شادی کی تقریبات کے دوران جاتی امرا کو برقی قمقموں سے روشن کیا گیا ہے اور سڑکوں کے اطراف درختوں کو لائٹس سے سجایا گیا ہے، جبکہ پھولوں کے گملے بھی ہر طرف رکھے گئے ہیں۔آج (28 دسمبر) زید حسین نواز کی بارات جاتی امرا سے رائیونڈ روڈ پر واقع ایک نجی ہوٹل روانہ ہوگی، جس میں 500 قریبی رشتہ داروں اور غیر ملکی مہمانوں کے علاوہ سیاسی شخصیات بھی شریک ہوں گی۔ شادی کی تقریبات میں امریکہ، برطانیہ، سعودی عرب، قطر، عرب امارات اور بھارت سے مہمانوں کی آمد متوقع ہے۔

کل 29 دسمبر کو ولیمہ کی تقریب جاتی امرا میں ہوگی، جس میں 700 افراد کو مدعو کیا گیا ہے۔ اس سے قبل نکاح اور رسم حنا کی تقریب بھی جاتی امرا میں منعقد کی جا چکی ہے۔شادی کی تقریب میں شریک ہونے والے اہم مہمانوں میں حسین نواز، ان کی فیملی اور بہن اسما ڈار شامل ہیں۔ اس موقع پر سکیورٹی انتظامات پنجاب پولیس کے زیر اہتمام کیے گئے ہیں۔