اپوزیشن لیڈر نمبروں کے لیے باتیں کرتے ہیں، اڈیالہ جیل میں گالیاں پڑتی ہیں:عظمیٰ بخاری

 اپوزیشن لیڈر نمبروں کے لیے باتیں کرتے ہیں، اڈیالہ جیل میں گالیاں پڑتی ہیں:عظمیٰ بخاری

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر پر تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر بعض باتیں صرف نمبروں کے لیے کرتے ہیں اور ان کی اپنی جماعت کے لوگ انہیں اپوزیشن لیڈر نہیں مانتے۔ بخاری نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں اپوزیشن لیڈر کو گالیاں پڑتی ہیں اور انہیں مفت مشورہ دیا کہ جو شخص انہیں وائٹ پیپر فراہم کرتا ہے، وہ ان کا دوست نہیں ہے۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ احمد خان بھچر نے مریم نواز سے مناظرے کی بات کی تھی، لیکن ان سے پہلے ان کے ساتھ مناظرہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے اس موقع پر یہ بھی بتایا کہ بزدار دور میں بھچر کو گاڑی پر جھنڈا لگانے کا شوق پورا نہیں ہو سکا تھا، لیکن اب وہ اپنی گاڑی پر جھنڈا لگا کر شوق پورا کر رہے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے مریم نواز کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سرویز میں 70 فیصد لوگ مریم نواز کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی بونے اور یتیم لوگ مریم نواز کی کارکردگی پر بات کر رہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ مریم نواز صحافیوں سے پیسے نہیں لے رہی، بلکہ لاہور پریس کلب کو بزدار دور میں 2 کروڑ روپے دیے گئے، جبکہ ہماری حکومت نے 200 فیصد گرانٹ دی۔وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ مریم نواز نے کسانوں کے لیے 54 ارب روپے کے قرضے دئیے ہیں، اور جدید ٹریکٹر اور سپر سیڈر فراہم کیے ہیں۔ انہوں نے اسموگ ٹاور اور ایئر مانیٹر کے فرق کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں 100 ایئر مانیٹر لگائے گئے ہیں۔ بخاری نے کہا کہ بزدار حکومت نے کسانوں سے 500 روپے تو لیے، لیکن وہ پیسے خزانے میں نہیں بلکہ اپنی جیبوں میں ڈالے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ صحت کارڈ 2015 میں نوازشریف کا منصوبہ تھا، جس پر پی ٹی آئی نے صرف رنگ روغن کیا۔