بلوچستان میں خراب سڑکیں بدامنی اور دہشتگردی کی بڑی وجہ ہیں: سینیٹر طلحہ محمود

گلگت، بونی اور چترال کے منصوبوں کو مکس نہ کیا جائے ، ایجنڈا آئٹم وائز چلایا جائے،  ورکنگ پیپر آخری وقت دینا دانستہ عمل ہے
اسلام آباد(آ ئی این پی )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا اجلاس  قائم مقام چیئرمین سینیٹر جام سیف اللہ خان   کی زیر صدارت منعقد ہوا۔  اجلاس میں وزارتِ مواصلات کی بجٹ تجاویز، بجٹ کے استعمال، پی ایس ڈی پی 2025-26 اور آئندہ مالی سال کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر سیکرٹری وزارتِ مواصلات کو بجٹ یوٹیلائزیشن کے حوالے سے سینیٹر طلحہ محمود کے سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔ اجلاس کے دوران سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ گلگت، بونی اور چترال کے منصوبوں کو مکس نہ کیا جائے ، ایجنڈا آئٹم وائز چلایا جائے، کیونکہ ہر ایجنڈا پوائنٹ پر علیحدہ بریفنگ کمیٹی کا طریقہ کار ہے۔انہوں نے اعتراض اٹھایا کہ ورکنگ پیپر آخری وقت دینا دانستہ عمل ہے جس سے تیاری کا موقع نہیں ملتا  جب کہ قومی مفاد میں کمیٹی کو مکمل تیاری کا موقع دیا جانا چاہیے