عمر، طلحہ اور مشہود اسلحہ کی نمائش کرتے گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کی زیر نگرانی نیو ایئر نائٹ کے موقع پر اسلحہ کی نمائش شو آف ویپن کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے لٹن روڈ پولیس نے بروقت کارروائی کر کے فائرنگ کے منصوبے کو ناکام بنا دیاترجمان پولیس کے مطابق لٹن روڈ پولیس نے چوبرجی پارک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے عمر، طلحہ اور مشہود نامی تین ملزمان کو اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے تین پستول اور گولیاں برآمد کر لی گئیں، جبکہ ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہیایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سنگین جرائم میں پہلے سے ریکارڈ یافتہ ہیں اور نیو ایئر نائٹ پر فائرنگ کے ذریعے شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کا ارادہ رکھتے تھے، تاہم پولیس کی بروقت کارروائی سے کسی ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ ممکن ہواانہوں نے مزید کہا کہ حکومتی احکامات کے مطابق اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی عائد ہے اور ان احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت الرٹ ہے اور قانون شکنی برداشت نہیں کی جائے گی۔