پاکستان نے ہمیشہ بھارتی سرپرستی میں دہشتگردی کے ٹھوس شواہد عالمی برادری کے سامنے پیش کیے
اسلام آباد(آن لائن)نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی اور سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی وزیر داخلہ کی جانب سے پاکستان پر دہشتگردی کے الزامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت آج تک پاکستان پر صرف بے بنیاد الزامات عائد کرتا آیا ہے، مگر کسی بھی الزام کے حق میں کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کر سکا۔ایک بیان میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے ٹھوس شواہد بھارت اور عالمی برادری کے سامنے پیش کیے ہیں۔ بھارتی دہشتگرد کلبھوشن یادیو کا بلوچستان میں پکڑا جانا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ دہشتگردی پھیلانے اور بلوچستان کا امن تباہ کرنے میں بھارت کا ہاتھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ کے پاکستان پر دہشتگردی کے الزامات بے بنیاد اور پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اور کوشش ہیں