پاکستان نے ماضی میں سری لنکا میں دہشتگردی کے دوران کرکٹ کو بھرپور سپورٹ کیا‘اب بھی میچ کھیلنا چاہیے:سری لنکن صدر
جذبا ت کا خیرمقدم‘ پاکستان میں بھی مشکل ادوار میں سری لنکا نے بھرپور ساتھ دیا اور پاکستان میں کرکٹ جاری رکھی:شہبازشریف
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سری لنکن صدر انورا کمارا ڈسانائیکے کی درخواست پر پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں بھارت کے خلاف گروپ میچ کھیلنے پر آمادہ ہوگیا۔ دونوں ٹیمیں شیڈول کے مطابق 15 فروری کو گروپ اے کا اپنا میچ کھیلیں گی۔ سری لنکا کے صدر نے وزیراعظم شہبازسے ٹیلی فونک رابطہ کیا زیرِ اعظم شہباز شریف سے درخواست کی پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا میں ہونے والا پاک بھارت میچ کھیلنا چاہیے۔ انہوں نے یاد دلایا پاکستان نے ماضی میں سری لنکا میں دہشتگردی کے دوران کرکٹ کو بھرپور سپورٹ کیا اور پاکستانی ٹیم نے خطرات کے باوجود سری لنکا میں کھیل جاری رکھا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سری لنکن صدر کے جذبات کا خیرمقدم کیا اور کہا پاکستان میں بھی مشکل ادوار میں سری لنکا نے بھرپور ساتھ دیا اور پاکستان میں کرکٹ جاری رکھی۔