پاکستان ٹی 20میں سری لنکا کیخلاف اچھا میچ جیتا :کامران اکمل

آج کے میچ سے نظر آتا ہے پاکستان ٹیم ورلڈکپ میں اچھا پرفارم کرے گی
لاہور(سپورٹس ڈیسک)سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے ورلڈکپ میں بھی ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔کامران اکمل نے کہا کہ پاکستان  ٹی 20میں سری لنکا کیخلاف اچھا میچ جیتا ہے پاکستان ٹیم بہتر سے بہتر ہوتی جارہی ہے آج کے میچ سے نظرآتاہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈکپ میں اچھا پرفارم کرے گی۔کامران اکمل نے کہا کہ پاکستانی بولرز نے آج بہت اچھی بولنگ کی ہے، سری لنکا کی ٹیم بہت اچھی ہے اور ان سے ہوم گراؤنڈ پر جیتنا آسان نہیں ہو گا تاہم سری لنکا کی کنڈیشن پاکستان جیسی ہی ہے۔