شہباز شریف نے اپوزیشن سے مذاکرات،پی ٹی آئی لانگ مارچ بارے بھی آگاہ کیا
لاہور (خصوصی رپورٹ )وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امراء میں قائد مسلم لیگ ن نواز شریف سے گزشتہ روز ملاقات کی ہے، اس دوران ملکی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا کیا گیا جبکہ وزیراعظم نے نواز شریف کو حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات اور پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی، ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔