رئوف حسن ،وقاص جنجوعہ پر فرد جرم ‘ علی امین گنڈا پور ‘ عمر ایوب اشتہاری قرار

اسلام آباد(آئی این پی )دہشت گردوں سے رابطے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنمائوں پر فرد جرم عائد کردی گئی۔انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما رئوف حسن اور احمد وقاص جنجوعہ کے خلاف دہشت گردوں سے روابط کے کیس کی سماعت ہوئی۔کیس کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی جس میں رئوف حسن اور احمد وقاص جنجوعہ پر فرد جرم عائد کردی گئی جب کہ ملزموں کی جانب سے صحتِ جرم سے انکار کیا گیا ہے۔ بعد ازاں کیس کی مزید سماعت 23 فروری تک ملتوی کردی گئی۔دریں اثناو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے احتجاج سے متعلق 2 کیسز پی ٹی آئی کے رہنما علی امین گنڈاپور اور عمر ایوب کو اشتہاری قرار دے دیا۔علی امین گنڈاپور اوردیگر کے خلاف مارچ میں احتجاج سے متعلق 2 کیسز کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کی، دوران سماعت عدالت نے ملزمان کے دائمی وارنٹ جاری کر دئیے۔عدالت کے جانب سے متعدد بار طلب کرنے کے باوجود علی امین گنڈاپور اور عمر ایوب پیش نہیں ہو رہے تھے