ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں پیش نہ ہونے پر فیصلہ سنایا
اسلا م آباد(آئی این پی )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اشتہاری قرار دیدیا۔علی امین گنڈا پور کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد ہوئی، عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔عدالت نے علی امین گنڈا پورکواشتہاری قرار دینے کا زبانی فیصلہ سنایا، عدالت نے مسلسل عدم پیشی پرعلی امین کواشتہاری قرار دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس پر سماعت کی۔ علی امین گنڈا پور کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔