ترقی کا خواب پورا ہونے والا ہے شہبازشریف
پاکستان مصنوعی ذہانت کے شعبے میں عالمی سطح پر قدم رکھنے کیلئے تیار ہے، انڈس اے آئی ویک ایونٹ ٹیکنالوجیکل منظر نامے کو بدل دے گا‘ حکومت ملک میں نوجوانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے
اقدامات میں ہونہار طلبہ کو لیپ ٹاپ کی فراہمی، ای لائبریریز کا قیام اور تعلیمی شعبے میں ڈیجیٹل اصلاحات شامل ہیں‘پاکستان مشترکہ عزم اور جوش کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن ہے: انڈس اے آئی ویک کی افتتاحی تقریب سے خطاب
اسلام آباد(آن لائن‘آئی این پی)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے پاکستان کی معیشت استحکام کے ترقی کی راہ پر گامزن ہے‘اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان کی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہونے جا رہا ہے۔بین الاقوامی اداروں کی رپورٹس و ریٹنگز پاکستان کی معاشی سمت کی درستگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی موڈیز کی جانب سے پاکستان کے بینکنگ شعبے کی ریٹنگ کو ''مستحکم قرار دیئے جانے پر اظہار اطمینان، معاشی ٹیم کی کاوشوں کی پزیرائی کی گئی اور ایک بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کی معیشت استحکام کے ترقی کی راہ پر گامزن ہے‘بین الاقوامی اداروں کی رپورٹس و ریٹنگز پاکستان کی معاشی سمت کی درستگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔وزیرِ اعظم نے کہا کہپاکستان کے معاشی استحکام و ترقی کیلئے معاشی ٹیم نے شب و روز محنت کی جس پر وہ لائق تحسین ہیں‘اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان کی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہونے جا رہا ہے۔دریں اثناء وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے پاکستان مصنوعی ذہانت (اے آئی )کے شعبے میں عالمی سطح پر قدم رکھنے کیلئے تیار ہے، انڈس اے آئی ویک ایونٹ ملک کے ٹیکنالوجیکل منظر نامے کو بدل دے گا۔اسلام آباد میں انڈس اے آئی ویک 2026 کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف نے شرکت کی، تقریب کے ساتھ ہی ملک میں مصنوعی ذہانت کے فروغ کے لیے منعقدہ انڈس اے آئی ویک 2026 کا باضابطہ آغاز ہو گیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت ملک میں نوجوانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے جامع اقدامات کر رہی ہے، جن میں ہونہار طلبہ کو لیپ ٹاپ کی فراہمی، ای لائبریریز کا قیام اور تعلیمی شعبے میں ڈیجیٹل اصلاحات شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مشترکہ عزم اور جوش کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن ہے، لاہور میں پہلا سیف سٹی منصوبہ اور ملک کی پہلی آئی ٹی یونیورسٹی کا قیام بھی اسی دور کی اہم کامیابیاں ہیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ای سٹامپ پیپر کے اجرا سے حکومتی آمدن میں اضافہ ہوا جبکہ زمین کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل بنا کر شفافیت کو یقینی بنایا گیا، لینڈ ریکارڈ میں اصلاحات کے نتیجے میں کرپشن کے خاتمے میں مدد ملی اور ریونیو افسران کی بدعنوانی کا راستہ روکا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی مکمل ڈیجیٹائزیشن سے محصولات کی وصولی میں شفافیت آئی جبکہ سمگلنگ کی روک تھام کے لیے بندرگاہوں پر جدید سکینرز اور آلات نصب کئے گئے ہیں۔وزیرِاعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی آبادی کا 60 فیصد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے جنہیں جدید علم اور مہارتوں سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے