موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کا آئوٹ لک مثبت سے مستحکم کر دیا

پاکستان کے معاشی حالات میں بتدریج بہتری آ رہی ہے ‘ معاشی بحالی کی رفتار اب بھی سست ہے
12 سے 18 ماہ میں بینکوں کی کارکردگی مستحکم رہے گی:بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی کی رپورٹ
اسلام آباد(آئی این پی ) بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی  موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کا آئوٹ لک مثبت سے مستحکم کر دیا۔موڈیز آئوٹ لک رپورٹ کے مطابق پاکستان کے معاشی حالات میں بتدریج بہتری آ رہی ہے جبکہ معاشی بحالی کی رفتار اب بھی سست ہے بلکہ آئندہ 12 سے 18 ماہ میں بینکوں کی کارکردگی مستحکم رہے گی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بلند شرح سود اور کریڈٹ رسک دبا ئوبرقرار ہے، موڈیز نے حکومتی مالی مشکلات کو بینکنگ سیکٹر کے لئے  بڑا چیلنج قرار دیا۔موڈیز نے 2026 میں پاکستان کی جی ڈی پی نمو 3.5 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا تاہم بیرونی فنانسنگ اور مہنگائی سے متعلق خدشات بدستور موجود ہیں جبکہ پالیسی پر عملدرآمد کے خطرات آٹ لک پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔