موڈیز کا پاکستانی معیشت پر اظہاراعتماد ‘ ریٹنگ ایک درجہ بہترکردی معیشت میں بہتری ہوئی :چینی سفیر

کریڈٹ ریٹنگ سی ڈبل اے ٹو سے بڑھا کر سی ڈبل اے ون کردی گئی‘بیرونی پوزیشن بہتر ہوئی‘ زرمبادلہ ذخائر میں مزید بہتری کے امکانات ہیں:موڈیز
 سی پیک کی تعمیر میں کامیابی کا تناسب 90 فیصد ہے‘پاکستان اور چین انسداد دہشت گردی پر ایک دوسرے سے تعاون کر رہے ہیں: سفیر جیانگ زیڈونگ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک‘آئی این پی)عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ ایک درجہ بہترکردی۔ پاکستان کی فارن ڈیٹ ریٹنگ سی اے اے ٹو سے سی اے اے ون کردی گئی۔کریڈٹ آؤٹ لک کو بھی مثبت سے مستحکم کردیا گیا ہے۔موڈیز کا کہنا ہے  کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری پاکستان کی بیرونی پوزیشن میں بہتری کو ظاہر کرتی ہے، پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں مزید بہتری کے امکانات ہیں۔دریں اثناء چینی سفیر جیانگ زیڈونگ  نے کہا ہے    پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں،  پاکستانی عوام سی پیک کے تحت تعاون کی حمایت کرتے ہیں،   پاکستان کی معیشت میں بہتری ہوئی ہے،  سی پیک کی تعمیر میں کامیابی کا تناسب 90 فیصد ہے۔ اسلام آباد میں سی پیک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر کا کہناتھا کہ  امید ہے وقت کے ساتھ سی پیک میں سیکیورٹی کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا، پاکستان اور چین انسداد دہشت گردی پر ایک دوسرے سے تعاون کر رہے ہیں،  موجود مسائل پر باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے سے قابو پایا جا سکتا ہے، سی پیک کے ثمرات پورے خطے میں پھیل سکتے ہیں۔چینی سفیر جیانگ زیڈونگ  نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کافی بہتر ہو چکی ،شرح نمو 2.6 فیصد بڑھی ہے،  چینی صدر نے بھی کہا کہ سی پیک کے ذریعیہم نہ صرف چین نہیں بلکہ خطے کی تعمیر کریں گے،  بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو کو ہم اڑان پاکستان پروگرام کے ساتھ باہم منسلک کر سکتے ہیں۔