دہشتگردوں کیخلاف آپریشنز فورسز کی اعلی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ، حنیف عباسی

 پاکستان کا امن اولین ترجیح ، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا:وفاقی وزیر
اسلا م آباد(آئی این پی )وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت اور انتہائی موثر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے مذموم
 عزائم کو خاک میں ملا دیا۔اپنے ایک بیا ن میں انہوں نے کہا کہ  بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف   کامیاب آپریشنز ہماری سکیورٹی فورسز کی اعلی پیشہ ورانہ مہارت، بے مثال بہادری اور جرات کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔محمد حنیف عباسی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں، وطنِ عزیز کے امن اور دفاع کی خاطر جامِ شہادت نوش کرنے والے بہادر سپوتوں کا لہو ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا۔وزیرِ ریلوے نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کا امن، سلامتی اور استحکام ہماری اولین ترجیح ہے اور ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک پوری قوم متحد ہو کر اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔