مصطفی آباد (خصوصی رپورٹ) مختلف مقامات سے 5موٹر سائیکلیں اور پک اپ چوری ہوگئی۔ مین بازار میں سواد سلف کی خریداری کرنے کیلئے آنے والے رضوان ،جبار اور محمد نیاز کی بس سٹاپ کے قریب کھڑی موٹر سائیکلیں چوری ہوگئیں۔ فرحان اور محمد اعظم اپنے گھروں کے باہر موٹر سائیکلیں کھڑی کرکے اندر گئے ،تو پیچھے سے چور موٹر سائیکلیں لے گئے ، مین فیروز پور روڈ پر پولٹری فارم کے دفتر کے باہر کھڑی دفتوہ کے رہائشی محمد یاسین کی پک اپ چوری ہوگئی۔