صدر آصف علی زرداری صحت یاب ہو گئے‘ قادرپٹیل کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں شرکت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صدر آصف علی زرداری پاؤں کے فریکچر سے صحتیاب ہوگئے۔ جس کے بعد انہوں نے سیاسی و سماجی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے قادر پٹیل کی صاحبزادی شادی کی تقریب میں شریک ہوئے۔ ذرائع زرداری ہاؤس کا کہنا ہے  پاؤں سے بینڈیج وغیرہ ہٹا دیا گیا۔صدر مملکت 27 دسمبر کو شہید بنظیر کی برسی تقریب سے خطاب کرینگے۔