لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور پولیس گرجا گھروں کی سکیورٹی کے حوالے سے مکمل طور پر الرٹ ہے اور دعائیہ تقریبات پرامن طریقے سے جاری ہیں۔ ترجمان پولیس کے مطابق 2224 پولیس افسران اور جوان گرجا گھروں کی سکیورٹی پر مامور کیے گئے ہیں جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران خود فیلڈ میں موجود ہیں۔ انہوں نے سینٹ انتھونی چرچ، میری چرچ انارکلی اور کیتھیڈرل چرچ سمیت مختلف گرجا گھروں کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے گرجا گھروں کی انتظامیہ سے ملاقات بھی کی اور مجموعی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سپروائزری افسران بھی فیلڈ میں موجود ہیں اور انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، گرجا گھروں کے اطراف موثر پٹرولنگ یقینی بنائی جا رہی ہے۔ ترجمان کے مطابق لاہور پولیس بلا تفریق اور مکمل جذبے کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔