لیبیا کشتی حادثہ: 65 مسافر سوار، پاکستانی بھی شامل

لیبیا کشتی حادثہ: 65 مسافر سوار، پاکستانی بھی شامل

لیبیا کے ساحل کے قریب 65 مسافروں کو لے جانے والی کشتی الٹنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس میں پاکستانی شہری بھی سوار تھے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، یہ حادثہ لیبیا کے شہر زاویہ کے شمال مغرب میں مرسا ڈیلا بندرگاہ کے قریب پیش آیا۔

پاکستانی سفارتخانہ طرابلس کی ٹیم متاثرین کی تفصیلات جمع کرنے کے لیے زاویہ اسپتال روانہ ہو چکی ہے۔ وزارت خارجہ میں کرائسز مینجمنٹ یونٹ بھی متحرک کر دیا گیا ہے۔ مزید معلومات اور مدد کے لیے درج ذیل نمبرز پر رابطہ کیا جا سکتا ہے:

پاکستانی سفارتخانہ طرابلس (واٹس ایپ): 0305-2185882
پاکستانی سفارتخانہ طرابلس (موبائل): +218-91-3870577
پاکستانی سفارتخانہ طرابلس (واٹس ایپ): +218-91-6425435
کرائسز مینجمنٹ یونٹ، وزارت خارجہ اسلام آباد: 051-9207887
دفتر خارجہ اور پاکستانی سفارتخانہ متاثرہ پاکستانیوں کی تفصیلات جمع کرنے اور ان کی مدد کے لیے فعال ہیں۔