اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے لیبیا کے ساحل پر کشتی حادثے میں پاکستانی شہریوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔
متاثرہ خاندانوں سے تعزیت
وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے حادثے میں جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور ان کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
متعلقہ حکام کو فوری اقدامات کی ہدایت
وزیراعظم نے وزارت خارجہ کو جاں بحق پاکستانیوں کی شناخت جلد از جلد مکمل کرنے اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
انسانی اسمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان
وزیراعظم نے واضح کیا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور اس مکروہ دھندے کے خلاف کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔