دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر3ملزم گرفتار

اوکاڑہ(خصوصی رپورٹ) دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتاریاں ، سیاسی جماعت کے کارکنوں کی طرف سے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پولیس نے چک نمبر 4 فور ایل میں 3ملزموں کوگرفتار کر لیا، پولیس کی بھاری نفری نے کارکنوں کو منتشر کر دیا ،قانون کی خلاف ورزی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، شہر میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنایا جائے گا، یاد رہے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر نے امن و امان کی صورتِحال کو بہتر رکھنے کیلئے ضلع بھر میں 9 فروری تک دفعہ 144 کا نفاذ کر رکھا ہے۔