دفعہ 144 کے تحت پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے جمع ہونے اور ہر قسم کے اجتماع پر پابندی ہوگی
اسلام آ باد (بیورو رپورٹ‘ایجنسیاں ) پاکستان تحریک انصاف کے حتمی احتجاج سے قبل انتظامیہ نے ایک بار پھر وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی جانب سے اسلام آباد میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں پانچ یا پانچ سے زیادہ افراد کے اکھٹے ہونے پر پابندی ہے۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں مذہبی، سیاسی یا کسی بھی قسم کے اجتماع پر پابندی عائد ہوگی۔