12سالہ گھریلو ملازم پر تشدد

 حالت بگڑنے پر ملازم علی سرور کو گھر سے دور چھوڑ دیاگیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا 
لاہور(کرائم رپورٹر)شمالی چھاؤنی میں12سالہ گھریلوملازم پرمبینہ بہیمانہ تشددکاواقعہ،تشدد کے بعد حالت بگڑنے پر ملازم علی سرور کو گھر سے دور چھوڑ دیاگیامقامی افراد نے تشدد زدہ ملازم کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی،پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا پٹرولنگ پولیس نے متاثرہ ملازم کو ہسپتال منتقل کردیا،پولیس کا کہنا تھاکہ میڈیکل رپورٹ سے تشدد کی نوعیت کا اندازہ ہوگاجسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں، پولیس نے تھانیدار عزیزاللہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر شمالی چھائونی پولیس نے 15 کی کال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے مالک طلحہ عباس کوگرفتار کرلیاپولیس کی مدعیت میں نامزد ملزم طلحہ عباس کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا زخمی ملازم علی کو طبی امداد کے لیے فوری ہسپتال منتقل کیا گیا،حالت خطرے سے باہر ہے بچوں پر تشدد کرنے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔