لاہور(کرائم رپورٹر) شادمان پولیس نے ون ویلنگ کے دوران پیش آنے والے حادثے میں ریسکیو اہلکار عثمان کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کے بھائی ناصر کی مدعیت میں مقدمہ قتل بالسبب کی دفعہ 322 کے تحت درج کیا گیا ہے، جس میں موٹرسائیکل سوار ون ویلر سید عون کو نامزد کیا گیا ہے۔ مدعی کے مطابق اس کا بھائی عثمان ڈیوٹی ختم کرکے گھر واپس جا رہا تھا کہ افسوسناک حادثہ پیش آگیا۔ واقعہ گزشتہ روز شادمان کے علاقے میں پیش آیا تھا۔