7ہزار لٹر پانی ملا دودھ تلف

3دودھ بردار گاڑیوں کو2لاکھ 25ہزار جرمانہ ، چیکنگ پر پانی کی ملاوٹ ثابت ہوئی 
لاہور(خصوصی رپورٹ )پنجاب فوڈ اتھارٹی نے علی الصبح ناقص دودھ کیخلاف کارروائیاں کیں،7ہزار لٹرپانی ملا دودھ جو جڑواں شہروں کو سپلائی کیے جانا تھا ،موقع پر تلف کر دیا۔ ترجمان پنجاب فوڈ کے مطابق دودھ کو چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ دودھ میں پانی کی ملاوٹ کی جا رہی ہے،کارروائی موٹروے اور ٹھلیاں انٹر چینج پر ناکے لگا کر کی گئی،3دودھ بردار گاڑیوں کو2لاکھ 25ہزار کے جرمانے عائد کیے۔31دودھ بردار گاڑیوں میں موجود دودھ کو چیک کیا گیا، دودھ بردار گاڑیوں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جاتا ہے۔