کیمبرج کی امیدواروں کو لیک پرچوں میں دوبارہ مفت بیٹھنے کی پیشکش

لاہور (آئی این پی )کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن نے رواں سال جون میں لیک ہونے والے 3امتحانی پرچوں میں شریک امیدواروں کو آئندہ نومبر 2025کی امتحانی سیریز میں دوبارہ شرکت کی مفت پیشکش کردی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن نے کہا ہے کہ اے ایس اور اے لیول ریاضیات پرچہ 12، اے ایس اور اے لیول ریاضیات پرچہ 42، اے ایس اور اے لیول کمپیوٹر سائنس پرچہ 22 کے نتائج معمول کے مطابق جاری کیے جائیں گے۔تاہم جون کی امتحانی سیریز میں 3متاثرہ پرچوں میں سے ایک یا زیادہ بیٹھنے والے طلبہ کے لیے آئندہ نومبرکی امتحانی سیریز میں دوبارہ شرکت کی مفت پیشکش کر رہے ہیں۔